خاتون اور بچوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کی ضمانت منظور

خاتون اور بچوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کی ضمانت منظور

پولیس اہلکار نے ٹرین میں سوار خاتون اور اُس کے بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا
خاتون اور بچوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے ہفتے کے روز ٹرین میں سفر کرنے والی خاتون اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار میر حسن کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس اہلکار میر حسن نے 7 اپریل کو کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ٹرین میں سوار خاتون اور اس کے بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔ جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کروانے اور پھر اُسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کی تعمیل کی گئی اور حوالات میں بند تصویر بھی سامنے آئی۔

البتہ ہفتے کے روز پولیس اہلکار نے مقامی عدالت میں ضمانت کیلیے درخواست دائر کی جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ منیر احمد نے ملزم کی 35 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت منظور کر لی۔

واقعہ کیا ہے؟

یہ پریشان کن واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کو مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

وائرل ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو خاتون کو تھپڑ مارتے اور بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ تماشائی اس معاملے پر خاموش ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کانسٹیبل خاتون کا ٹکٹ چیک کرنے آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حسن کو مسافروں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھیں۔ استفسار پر خاتون نے مزاحمت کی تو پولیس اہلکار نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو بھی اغوا کیا۔

بعد میں، پولیس اہلکار نے اعتراف کیا کہ اس نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور پھر زدوکوب بھی کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!