خون سفید، معمولی رنجش پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
واقعہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پیش آیا، ملزم گرفتار
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2024
خون سفید ہوگیا، سگے بھتیجے نے چچا کو فائرن کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود 39 تھری آر میں فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان قتل ہوا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے تو معلوم ہوا کہ قتل میں سگا بھتیجا ملوث ہے جس نے سابقہ رنجش پر اپنے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملزم مدثر کو گرفتار کیا جس نے اپنے چچا عدنان کے قتل کا اعتراف کیا۔
تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments
0 comment