خون سفید، سفاک بیٹے نے ماموں کے ساتھ ملکر باپ کے ساتھ کیا گھناؤنا فعل،دنیا اور آخرت خراب کرلی

خون سفید، سفاک بیٹے نے ماموں کے ساتھ ملکر باپ کے ساتھ کیا گھناؤنا فعل،دنیا اور آخرت خراب کرلی

ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، تفتیش جاری
خون سفید، سفاک بیٹے نے ماموں کے ساتھ ملکر باپ کے ساتھ کیا گھناؤنا فعل،دنیا اور آخرت خراب کرلی

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2024

خون سفید، جائیداد کی لالچ میں سفاک بیٹے کا باپ کے ساتھ گھناؤنا عمل، دنیا اور آخرت خراب کرلی۔

کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی پولیس نے جائیداد کے تنازعہ پراپنے والد کو قتل کرنے میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے ماموں کے ساتھ مل کراپنے والد کو قتل کیا تھا۔

یہ واقعہ تھانہ پی آئی بی کی حدود میں منوں گوٹھ پرانی سبزی منڈی میں 20 اگست 2024 کو پیش آیا تھا۔اس واقعہ کا مقدمہ ملزم بیٹے کی سوتیلی والدہ نے پی آئی بی تھانہ میں درج کرایا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ شازیہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ وہ منوں گوٹھ پرانی سبزی منڈی کی رہائشی ہیں ۔اس نے عبدالغنی سے 14 سے 15 برس قبل دوسری شادی کی جس سے ایک بیٹی اور 2 بیٹے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے بتایا کہ عبدالغنی کی پہلی مرحومہ اہلیہ سے دو بیٹے اعجاز اور شوکت ہیں۔شوکت ہمارے ساتھ ہی رہتا ہے۔اس کا اپنے والد سے جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔اس کے والد نے ایک پلاٹ فروخت کیا تھا۔بیٹا شوکت اپنے والد عبدالغنی سے فروخت پلاٹ سے حاصل ہوئی رقم مانگ رہا تھا۔اس کے والد نے پیسے دینے سے منع کردیا تھا۔جس کی وجہ شوکت علی نے اپنے ماموں شبیرکے ساتھ مل کر اپنے والد عبدالغنی کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے دو ملزمان شوکت اور شبیر کے خلاف قتل کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 322/24 درج کیا۔ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق پی آئی بی پولیس نے بوڑھے والد عبدالغنی کے قتل میں ملوث فرار بیٹے ملزم شوکت کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزم شوکت کے ماموں ساتھی ملزم شبیر کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔گرفتار ملزم شوکت کے خلاف قانونی کارروائی تفتیشی حکام کرریے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!