خیبر پختونخوا، شادی کی تقریب میں ڈانس کے بعد اغوا میں ناکامی پر خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

خیبر پختونخوا، شادی کی تقریب میں ڈانس کے بعد اغوا میں ناکامی پر خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

خواجہ سرا کو ملزمان نے اغوا کی کوشش کی اور ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کردی
خیبر پختونخوا، شادی کی تقریب میں ڈانس کے بعد اغوا میں ناکامی پر خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

26 May 2025

مالاکنڈ: تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء شہاب عرف وفا کو درگئی میں پروگرام سے واپسی پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 28 سالہ خواجہ سراء وفا (شہاب) کو ہری چند کے علاقہ بدرگہ (تحصیل درگئی) میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک شادی کے تقریب میں پروگرام ختم کر کے واپس نکل رہے تھے۔

 شادی کے گھر کے ساتھ ہی گیٹ پر مبینہ طور پر شوکت نامی شخص نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اغواء کرنے کے غرض سے وفا عرف شہاب کو اشارہ کیا تو انہوں نے اپنی گاڑی کو روکنے کی بجائے دوڑا دی۔

 گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 28 سالہ خواجہ سرا وفا کی سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر جانبحق ہوا۔ جبکہ ان کا ڈرائیور نوید شدید زخمی ہوا ہے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو چکے، پولیس نے ملزمان شوکت اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش بھی ہو رہی ہے۔

 اس حوالے سے ٹرانس جینڈر لیڈر فرزانہ جان نے کہا ہے کہ انتہائی دکھ کا مقام ہے کہ ایک اور خواجہ سرا کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں کی قتل و غارت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 

انہوں نے حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں پر ان کو خطرات ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے۔

 خواجہ سرا لیڈر فرزانہ جان نے مزید کہا ہے کہ وہ پہلے بھی خواجہ سراؤں کے لیے اواز اٹھاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ تحفظ انکا بھرپور حق ہے اور حکومت انکو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کریں۔ بس وہ صرف احتجاج ہی کر سکتے ہیں۔ مذکورہ واقعہ کا قاتلان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کہ کٹہرئے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!