خیرپور: غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی کا بے رحمانہ قتل

خیرپور: غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی کا بے رحمانہ قتل

ماموں اور کزن نے روبینہ کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
خیرپور: غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی کا بے رحمانہ قتل

Webdesk

|

15 Apr 2026

کراچی: وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیرعلی نے ٹنڈومستی خیرپور میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹنڈومستی میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر 'کارنہن' غیرت کے نام پر 18 سالہ روبینہ کو سرعام گولی مار دی گئی، ماموں اور کزن نے روبینہ کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

مقتولہ روبینہ شادی شدہ تھی، قتل کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔بعد ازاں خیرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

صوبائی وزیر ترقء نسواں سندھ شاہینہ شیرعلی نے کہا کہ غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کیا جانا انتہائی افسوسناک و قابل مذمت ہے، افسوسناک واقعے میں علاقہ مکینوں کی جانب سے خاموش تماشائی کا کردار بھی قابل افسوس ہے۔

شاہینہ شیر علی نے ڈی آئی جی سکھر سے واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کاروائی کی جائے، حکومت سندھ نے خواتین کے فوری تحفظ کے لیے سیف ہاسز و دارالامان قائم کیے ہیں۔

شاہینہ شیر علی نے کہا کہ گھریلو و صنفی تشدد کی شکار خواتین خود کو تنہا نہ سمجھیں، خواتین کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر محکمہ ترق نسواں سندھ کے ہیلپ لائن نمبر 1094 یا دفتر سے رابطہ کریں۔

سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سماجی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!