لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کے کپڑے بدلنے کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف
متاثرہ خاتون نے پولیس میں مقدمہ درج کرادیا، بیوٹی پارلر مالکن اور ملازمین نامزد
ویب ڈیسک
|
3 Jun 2024
لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں قائم بیوٹی پارلر میں خواتین کے کپڑے بدلنے کی ویڈیو بنانے اور انہیں ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مذکورہ بیوٹی پارلر کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں خاتون کی ویڈیو بنا کر اُسے بھیجی گئی اور پھر ملزمان نے اپنے مطالبات و خواہشات پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔
متاثرہ خاتون وردہ نے اس حوالے سے پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست جمع کرائی جس میں پارلر مالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے کپڑے تبدیل کرنے کے دوران خفیہ بنی ویڈیو اسکرین پر دیکھ لی تھی جس پر وہ چوکنی ہوئی تاہم بعد میں اُسے یہ ویڈیو بھیج کر ہراساں بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلا واقع جوہر ٹاون کے علاقے میں ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے کا پیش آیا تھا جبکہ دوسرا واقع بیوٹی پارلر میں پیش آیا۔
Comments
0 comment