لاہور میں نوجوان لڑکی خودکشی کیلیے پانچویں منزل سے کود گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

لاہور میں نوجوان لڑکی خودکشی کیلیے پانچویں منزل سے کود گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

بچے اور کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں
لاہور میں نوجوان لڑکی خودکشی کیلیے پانچویں منزل سے کود گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے لاہور میں نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں قائم کافی شاپ پر بیٹھی ایک لڑکی اچانک پانچویں منزل کی کھڑکی سے نیچے کودی۔

لڑکی کھڑکی سے نیچے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کی چھت پر گری جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک اور وہ اس وقت نیشنل میڈیکل سینٹر میں زیر علاج ہے۔

اہل خانہ نے واقعے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی ڈپریشن کا شکار ہے اور وہ گزشتہ دو راتوں سے سو نہیں پائی۔ 

ماہرین صحت کے مطابق ڈپریشن کی شرح مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر مناسب وقت میں ڈپریشن کا علاج نہ کیا گیا تو یہ خودکشی کا باعث بن سکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!