لاہور میں اسموگ کی شدت انتہائی، شہریوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

لاہور میں اسموگ کی شدت انتہائی، شہریوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

تمام اقدامات کے باوجود بھی لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب رہا
لاہور میں اسموگ کی شدت انتہائی، شہریوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

ویب ڈیسک

|

19 Oct 2025

لاہور میں اسموگ کی شدت بڑھنے کے باعث حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرقی ہواؤں کے باعث شہر میں آج فضائی آلودگی کی اوسط سطح (ایئر کوالٹی انڈیکس — AQI) 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے باعث آلودہ ذرات طویل وقت تک فضا میں معلق رہ سکتے ہیں، جس سے شہریوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق، شدید آلودگی والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز تعینات کی جائیں گی تاکہ فضائی آلودگی کی سطح کو کم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ لاہور کے کاہنہ علاقے میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کا استعمال کیا گیا، جس سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

ان کے مطابق، اس تجربے کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس 666 سے کم ہو کر 170 پر آ گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اب اینٹی اسموگ گنز کو دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ فضائی آلودگی میں مؤثر کمی لائی جا سکے اور شہریوں کے لیے صاف فضا کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!