لاہور میں ٹک ٹاکر کی ہیلووین پارٹی پر چھاپہ، منشیات شراب برآمد، 50 سے زائد گرفتار

لاہور میں ٹک ٹاکر کی ہیلووین پارٹی پر چھاپہ، منشیات شراب برآمد، 50 سے زائد گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور میں ٹک ٹاکر کی ہیلووین پارٹی پر چھاپہ، منشیات شراب برآمد، 50 سے زائد گرفتار

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2025

صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں مشہور ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے منعقد کی جانے والی ہیلووین پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی اور 51 مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران شراب اور چرس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی، جبکہ تمام شرکا کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب بغیر کسی اجازت نامے کے منعقد کی گئی تھی، اور شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں درجنوں نوجوان شریک تھے اور شور شرابے اور مشکوک سرگرمیوں کی شکایات موصول ہونے پر پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے کچھ افراد کو رہا کردیا جبکہ باقی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!