لانڈھی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے سے زیادتی ثابت، ملوث پڑوسی گرفتار

ویب ڈیسک
|
23 Sep 2025
کراچی کے علاقے لانڈی سے گزشتہ روز ملنے والی سات سالہ ساد کی لاش کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لانڈھی کی کچرا ہندی سے نوری بند تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جو چھ روز سے لاپتہ سعد کی تھی۔
پولیس سرجن کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی اور پھر سر پر بھاری چیز مار کر قتل کرنا ثابت ہوا ہے۔
ادھر لانڈھی پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان سہیل اور حنیف کو رات گئے گرفتار کیا جو متوفی کے پڑوسی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش سہیل کے گھر کے سامنے سے ملی اور حنیف بچے کو لے کر گیا تھا، زیادتی کے دوران طبیعت خراب ہونے پر ملزمان نے سعد کے سر پر اینٹھ ماری اور پھر اسے بوری میں بند کر کے تین روز پہلے پھینک دیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سہیل اور حنیف قصائی ہیں اور متوفی کے والد سے انکے اچھے تعلقات تھے، اغوا کی ایف آئی آر میں اب قتل کی دفاعی بھی لگائی جائے گی۔
Comments
0 comment