یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

Webdesk

|

11 Jun 2025

لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی درخواست پر تھانا نواب ٹان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر  بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!