لرزہ دینے والا واقعہ، پنجاب میں باپ کی 11 سال کی سگی بیٹی سے زیادتی

لرزہ دینے والا واقعہ، پنجاب میں باپ کی 11 سال کی سگی بیٹی سے زیادتی

متاثرہ کی والدہ نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا، ملزم گرفتار
لرزہ دینے والا واقعہ، پنجاب میں باپ کی 11 سال کی سگی بیٹی سے زیادتی

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2024

پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں وحشی باپ نے اپنی ہی 11 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھر کا محافظ درندہ بنا اور اُس نے اپنی 11 سالہ بیٹی کو مبینی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقعہ چک نمبر 24 گ ب میں پیش آیا جہاں عاصم نامی شخص نے اپنی 11 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کا علم ہونے پر وحشی ملزم کی اہلیہ نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلیے بچی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!