معروف ٹک ٹاکر غیرت کے نام پر قتل

ویب ڈیسک
|
28 May 2025
پنجاب کے علاقے خوشاب میں معروف ٹک ٹاکر کو کزن بھائی نے گھر کے اندر غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک افسوسناک واردات میں معروف ٹک ٹاکر اقراء، جو سوشل میڈیا پر تھل کی شہزادی کے نام سے جانی جاتی تھیں۔
انہیں انکے ہی گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے کزن نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ملزم جو مقتولہ کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے سے روکتا تھا، نے طیش میں آ کر اقراء کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ نور پور تھل میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔
یاد رہے کہ اقراء عرف تھل کی شہزادی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور مقامی سطح پر ایک معروف ٹک ٹاکر کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
اب انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک بار پھر حکام پر زور دے رہی ہیں کہ وہ خواتین کے تحفظ کو مضبوط بنائیں اور غیرت کے نام پر تشدد کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
Comments
0 comment