3 hours ago
امِ رباب اہل خانہ قتل کیس : ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس نے سردار خان چانڈیو کے بنگلے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
Webdesk
|
1 Apr 2026
شہداد کوٹ: امِ رباب کے اہل خانہ کے قتل کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا اعلی حکام نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سردار خان چانڈیو کے بنگلے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور صارفین کی جانب سے اس پرشدید برہمی اور رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دادا، والد اور چچا کے قاتلوں کی رہائی پر ام رباب چانڈیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف کے لیے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جائیں گی ، سرداروں کو لائسنس مل گیا ہے کہ وہ جسے چاہے قتل کرسکتے ہیں۔
Comments
0 comment