مکان نام پر نہ کرنے پر شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

مکان نام پر نہ کرنے پر شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

پاکپتن میں ساجدہ نامی خاتون کو شوہر اور دیور نے زہر دیا
مکان نام پر نہ کرنے پر شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

2 May 2024

پنجاب کے علاقے پاکپتن میں مکان اپنے نام پر کروانے کیلیے شوہر اور دیور نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی زہر کی گولیاں کھلا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے فرید آباد میں ساجدہ نامی خاتون کو شوہر اور سسرالیوں نے مکان اپنے نام پر نہ کرنے کی وجہ سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی دوران زہر کی گولیاں کھلا دیں۔

ساجدہ کو تشویش ناک صورت حال میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ متوفیہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ مکان نام پر نہ کرنے کی وجہ سے ساجدہ کے ساتھ یہ سب کیا گیا۔

پولیس نے متوفیہ کے اہل خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ شوہر اور سسرالی موقع سے فرار ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!