ملک کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ملک کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد عمارتیں بھی لرز اٹھیں تھیں اور لوگ شدید خوف کا شکار تھے
ملک کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک

|

25 Feb 2026

وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، پشاور، مردان، باجوڑ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری خوف کے باعث گھروں سے بھاگ کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔

زلزلے کے بعد عمارتیں بھی لرز اٹھیں تھیں اور لوگ شدید خوف کا شکار تھے۔

زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی  جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!