ملیر ہالٹ حادثہ ’ میری حاملہ بیٹی ڈاکٹر کو دکھا کر واپس جارہی تھی‘

ملیر ہالٹ حادثہ ’ میری حاملہ بیٹی ڈاکٹر کو دکھا کر واپس جارہی تھی‘

والد اسپتال پہنچ کر زار و قطار رونے لگے
ملیر ہالٹ حادثہ ’ میری حاملہ بیٹی ڈاکٹر کو دکھا کر واپس جارہی تھی‘

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے والد نے کہا ہے کہ میری حاملہ بیٹی چیک اپ کے بعد گھر جارہی تھی کہ اس دوران اُسے واٹرٹینکر نے مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ہالٹ کے المناک حادثے میں اپنی حاملہ بیٹی، داماد اور نوزائیدہ پوتے کو کھونے والے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کے لیے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔  

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ "میری بیٹی، جو حاملہ تھی، صرف چیک اپ کے لیے گئی تھی۔ اس ٹینکر نے نہ صرف اس کی جان لی، بلکہ میرے داماد کو بھی چھین لیا۔ یہ ڈرائیور اس ظلم کی پوری سزا پائے!"

واضح رہے کہ ٹینکر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں عبدالقیوم اور ان کی اہلیہ زینب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں، جبکہ زینب نے زخمی حالت میں پیدا ہونے والے بچے کو بھی کھو دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!