مانسہرہ: گاڑی کا چالان کرنے پر سب انسپکٹر فائرنگ سے قتل
ملزم کی فائرنگ سے بیدڑہ انٹر چینج پر ہائی وے پولیس کے سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگئے۔
Webdesk
|
3 May 2024
مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر گاڑی کا چالان کرنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر کوموت کی نیند سلادیا۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے بیدڑہ انٹر چینج پر ہائی وے پولیس کے سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگئے۔
شہید سب انسپکٹر کی لاش اور زخمی ہونے والے سپاہی کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی گاڑی کا چالان کرنے پر پیش آیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کا دورہ کیا، اور ضروری معلومات حاصل کیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری کارروائی شروع کردی گئی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments
0 comment