منشیات برآمدگی اور خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسن کی ضمانت منظور

منشیات برآمدگی اور خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسن کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
منشیات برآمدگی اور خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار ساحر حسن کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

2 May 2025

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ساحر حسن معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کیس میں پیش کیے گئے عبوری چالان میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے منشیات سے حاصل شدہ رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا اعتراف کیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق منیجر کو بینک اسٹیٹمنٹ اور شواہد جمع کروانے کا موقع دیا گیا، مگر تاحال وہ اپنی بےگناہی ثابت نہ کر سکے۔

اس سے قبل کیس کا عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم نے اپنے وکلا کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں درخواست ضمانت دائر کی جس کی دوسری سماعت میں عدالت نے اُسے ضمانت دے دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!