منشیات کیس میں گرفتار ملزم کی بیٹی سے پولیس افسر اور ساتھی کی اجتماعی زیادتی
ویب ڈیسک
|
30 Sep 2024
پنجاب کے علاقے ساہیوال میں پولیس افسر اور گارڈ نے طالبا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے والد کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کیا اور پھر والد کو رہا کرنے کے لیے گارڈ کے ذریعے مجھ سے بات کی اور ایک مقام پر بلایا۔
متاثرہ کے مطابق وہاں سے یہ دونوں لوگ مجھے معظم آباد کے علاقے قصبہ کے ایک خالی مکان میں لے کر گئے اور نشہ اور ادویات دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر گاڑی میں چھوڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کے خلاف تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار جارہے ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments
0 comment