8 hours ago
مصطفی عامر قتل کیس میں نئی پیشرفت، ملزم ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی شروع

ویب ڈیسک
|
22 Feb 2025
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفی عامر کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق، مصطفی عامر قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم میں شامل ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے ایک تفتیشی افسر نے عدالت میں ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ان سے رابطہ کرتی ہے تو وہ شواہد کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ، ارمغان کے گھر سے غیرقانونی کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاوس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ (اے وی سی سی) نے اس معاملے میں تفتیش میں معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔ ارمغان کے گھر سے ضبط کردہ لیپ ٹاپس کو ڈی کوڈ کرنے اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تک رسائی حاصل کرنے میں بھی ایف آئی اے پولیس کی مدد کرے گی۔
یہ کیس اب منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم کے نئے پہلوؤں کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو گیا ہے، جس پر تفتیشی ادارے مزید کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments
0 comment