موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Webdesk

|

1 Feb 2026

 کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر چہرے کو مفلر یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!