میانوالی میں بیوی شوہر کو قتل کر کے فرار

میانوالی میں بیوی شوہر کو قتل کر کے فرار

ڈی پی او میانوالی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمہ کی گرفتاری کی ہدایت
میانوالی میں بیوی شوہر کو قتل کر کے فرار

ویب ڈیسک

|

17 Nov 2024

میانوالی کے علاقے وانڈھی گھنڈ میں خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلے وانڈٰ گھنڈ والی میں مبینہ طور پر خاتون نے وزنی چیز کے وار سے اپنے شوہر کو قتل کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگئی۔

قتل کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!