2 hours ago
میر پور خاص: میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی، مقدمہ درج
ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
Webdesk
|
10 Apr 2026
میرپور خاص: میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں کالج کے پرنسپل، اِن کی پروفیسر اہلیہ، ایک لیکچرر اور 2 طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں طالبہ نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments
0 comment