میر رضا کیس، پولیس کا سم تک رسائی کا فیصلہ،پیشرفت کاامکان

میر رضا کیس، پولیس کا سم تک رسائی کا فیصلہ،پیشرفت کاامکان

عدالت نے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
میر رضا کیس، پولیس کا سم تک رسائی کا فیصلہ،پیشرفت کاامکان

ویب ڈیسک

|

15 Aug 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران نئے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ تحقیقات آگے بڑھانے کے لیے میر رضا کے زیرِ استعمال سم درکار ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ متوفی کی سم پولیس کس طرح حاصل کرے گی، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ میر رضا کی والدہ کے شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے سم حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تفتیشی افسر نے آئندہ سماعت پر طبی معائنے اور تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔

عدالت نے پولیس کو مہلت دیتے ہوئے 24 اگست تک سماعت ملتوی کردی اور آئندہ پیشی پر مقدمے کی پیش رفت اور طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!