نوشکی میں تیل کے ٹرک میں دھماکا، ہلاکت کی تصدیق، درجنون زخمی
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

Webdesk
|
28 Apr 2025
بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل کے ٹینکر میں لگنے والی آگ اور دھماکے کے نتیجے میں ہلاکت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشکی میں ٹرک اڈہ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی اطلاع پر ریسکیو حکام اور فائر بریگیڈ رضاکار فوری موقع پر پہنچے۔
اسی اثنا ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فائر فائٹرز، ریسکیو حکام سمیت دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
Comments
0 comment