نئی نویلی دلہن پر غیر فطری جنسی تشدد کرنے والے شوہر کا اعتراف جرم، ’مجھ سے غلطی ہوگئی‘

ویب ڈیسک
|
24 Jul 2025
کراچی میں نئی نویلی دلہن کو غیر فطری جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس حراست میں موجود ملزم اشوک نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے جج کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ اُس نے یہ حرکت کی اور یہ غلطی تھی۔
عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کیا جس کے بعد اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ خاتون 20 دن تک کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ اس پیش رفت کے بعد، ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 302 (قتل) بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، تاہم ان کے انتقال کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔ ملزم کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج کیا گیا تھا۔
اس واقعے نے معاشرے میں خواتین پر تشدد کے خلاف ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
Comments
0 comment