پہلی بیوی نے سوتن کو قتل کردیا، تعفن زدہ لاش برآمد

15 hours ago

پہلی بیوی نے سوتن کو قتل کردیا، تعفن زدہ لاش برآمد

واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا
پہلی بیوی نے سوتن کو قتل کردیا، تعفن زدہ لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2025

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی (سوتن) کو قتل کر دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں 5 دن بعد لاش سے تعفن پھیلنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کر لی۔  

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، جس کے بعد سے گھریلو تناؤ بڑھ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، ملزمہ نے سوتن کو سر پر بیلن مار کر زخمی کیا، پھر اس کا گلہ کاٹ دیا جبکہ لاش کو بوری میں بند کر کے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دیا۔  

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اُس سے تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس مزید تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!