پاکستان میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
پاکستان میں عیدالاضحی 17 یا 18 جون کو ہوسکتی ہے
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کے بعد اب محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوال کے تیس روز مکمل ہونے کے بعد جمعرات کی مغرب کے بعد سے ذی العقدہ کا مہینہ شروع ہوگیا ہے اور کل جمعے کو اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ ہوگی۔
ذی العقدہ کے بعد ذوالحجۃ آتا ہے جس میں فریض حج اور عید الاضحیٰ کے دو بڑے تہوار ہیں۔
اگر پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا اور اس حساب سے عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔
اور اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔
Comments
0 comment