پاکستان نے چین سے کروڑوں روپے کی امداد مانگ لی

پاکستان نے چین سے کروڑوں روپے کی امداد مانگ لی

وزیر خزانہ نے بھی تصدیق کردی
پاکستان نے چین سے کروڑوں روپے کی امداد مانگ لی

ویب ڈیسک

|

27 Apr 2025

پاکستان نے چین سے 10 ارب یوان کے قرضے کی درخواست کر دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے چین سے 10 ارب یوان (تقریباً 1.4 ارب ڈالر) کے قرضے کی درخواست کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ حکومت امید کرتی ہے کہ اس سال کے آخر تک چین کی مارکیٹ میں "پانڈا بانڈز" جاری کر دیے جائیں گے۔  

وزیر خزانہ کے مطابق، چین کی مقامی بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کے حوالے سے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے ساتھ بات چیت مثبت رہی ہے۔  

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ موسمیاتی مالیات (کلائمیٹ فائنانسنگ) کے تحت ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔

 انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایم ایف مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے گا۔ اس کے علاوہ، موجودہ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کا پہلا جائزہ بھی جلد مکمل ہوگا، جس کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی ادائیگی ملے گی۔  

وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح تقریباً 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال یہ شرح 4 سے 5 فیصد تک، اور بعد ازاں 6 فیصد ت

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کے معاشی اثرات مثبت نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت پہلے ہی کم ہو چکی ہے اور گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم صرف 1.2 ارب ڈالر رہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!