پنجاب میں نمونیا بے قابو، اسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں نمونیا بے قابو، اسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

یکم جنوری سے 9 جنوری تک 36 بچے نمونیا کی بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے
پنجاب میں نمونیا بے قابو، اسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

 لاہور: پنجاب میں نمونیہ کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لیے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

چھٹیوں میں تعطیلات کا فیصلہ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اُس وقت ہوا جب انہوں نے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے نمونیہ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ یکم جنوری سے 9 جنوری تک نمونیہ کی بیماری کے باعث 36 بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ چلڈرن اسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں۔ سردی میں اضافے کے ساتھ وائرل نموینہ خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی کی اور یکم جماعت سے تمام چھوٹی کلاسز کیلیے ایک ہفتے کی تعطیلات بڑھا دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!