پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا قانون بن گیا

پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا قانون بن گیا

گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کردیے، قیمتیں کنٹرول کرنے کیلیے کونسل قائم کی جائے گی
پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا قانون بن گیا

ویب ڈیسک

|

23 Jun 2024

پنجاب میں اشیا ضرورت کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے نیا قانون ’دی پنجاب پرائس کنڑول آف ایسنشل کموڈیٹز بل‘ اب قانون بن گیا۔

دی پنجاب پرائس کنڑول ایسنشل کموڈیٹز قانون کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کی جائے گی، جس کے کنونیئر وزیر صنعت ہوں گے جبکہ وزیر خوراک ، چیف سیکرٹریز کونسل کے اراکین ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری ہوم، سیکرٹری لائیو اسٹاک ،سیکرٹری خوراک اور دیگر بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔

قانون کے مطابق پرائس کنڑول کونسل 49 اشیا ضرورت کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قید و بھاری جرمانے کرے گی۔

واضح رہے کہ دی پنجاب پرائس کنڑول آف ایسشنل کموڈیٹز بل پنجاب اسمبلی نے منظور کیاتھا جس پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے دستخط کردیئے۔

پرائس کنٹرول کونسل جن اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرے گی ان میں چینی، گندم، آٹا، گڑھ، دودھ، دہی، بیف، مٹنم انڈے، تمام اقسام کے پھل، سبزیاں، مچھلی، دالیں، مصالحہ جات، نمک، خورنی تیل، چنے، ڈبل روٹی، روٹی نان سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!