پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ذہنی معذور نوجوان پر بدترین تشدد

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ذہنی معذور نوجوان پر بدترین تشدد

پولیس اہلکاروں نے متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں، پیسے اور موبائل بھی چھین لیا، الزام
پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ذہنی معذور نوجوان پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک

|

23 Apr 2024

لاہور کے علاقے ہارون آباد میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ذہنی معذور نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر اُس سے رقم اور موبائل چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہارون آباد میں گزشتہ روز سے لاپتہ ذہنی معذور نوجوان پر پولیس نے بدترین تشدد کیا اور راڈ و ڈنڈوں کے وار سے اُس کو اسپتال پہنچا دیا۔

متاثرہ نوجوان جنید نے بتایا کہ تھانہ سٹی میں اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں نے اُسے ڈنڈوں، راڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اُس کی حالت غیر ہوئی تو اسپتال منتقل کیا اور حالت تشویشناک ہونے پر ورثا کو اسپتال بلا لیا۔

ورثا کے مطابق پولیس نے دھمکیاں دیں اور کہا کہ واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دیا جائے جبکہ اہلکاروں نے نوجوان سے پیسے اور موبائل فون بھی چھین لیے۔

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ پولیس کے تشدد سے جنید کی ٹانگیں، کمر ہاتھ اور پاؤں شدید متاثرہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندان نے کہا کہ پولیس نے ہمارے بھائی پر بغیر کسی جرم کے تشدد کرکے سخت زیادتی کی لہذا ڈی پی او بہاولنگر اور اعلی حکام نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!