پشاور میں فائرنگ، قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ ایک دو نہیں کئی جنازے
پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی، معاملہ دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا
ویب ڈیسک
|
4 Jan 2025
پشاور کے علاقے تہکال کے قریب دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
سی سی پی او قاسم شاہ نے بتایا کہ جاں بحق اور 6 زخمیوں کا تعلق ایک ہی فریق سے ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں مقامی تنظیم عوامی اتحاد کے سربراہ بلال خلیل بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا بنیادی ٹارگٹ بلال خلیل کو نشانہ بنانا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ فریقین کا ایک پلازے پر تنازع چلا آرہا تھا جبکہ ستمبر 2024 میں بھی ان فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
سی سی پی او نے بتایا کہ ستمبر میں بھی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
Comments
0 comment