پسند کی شادی کی خواہش، گھر والوں نے لڑکی کا سر مونڈ دیا

پسند کی شادی کی خواہش، گھر والوں نے لڑکی کا سر مونڈ دیا

متاثرہ لڑکی کی شناخت ناز فاطمہ کے نام سے ہوئی
پسند کی شادی کی خواہش، گھر والوں نے لڑکی کا سر مونڈ دیا

Webdesk

|

25 Dec 2024

کراچی کے علاقے کورنگی سے گھریلو تشدد کا ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں محبت کی خاطر شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر اہل خانہ نے نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا سر مونڈ دیا۔

متاثرہ لڑکی کی شناخت ناز فاطمہ کے نام سے ہوئی جو کہ پیشہ کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اس کے وکیل کی اطلاع کے بعد اسے بچا لیا۔

حکام کے مطابق فاطمہ کو اس کے خاندانی گھر میں قید رکھا گیا تھا ، تاہم پولیس نے مداخلت کرکے اسے آزاد کرایا۔

حکام نے متاثرہ کی دادی، والدہ، والد، چچا اور ایک پڑوسی سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہیں غیر قانونی قید اور حملہ کے الزامات کا سامنا ہے۔

پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں، فاطمہ نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر والوں نے میری پسند کی شادی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی، ساتھ ہی جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زبردستی سر مونڈ دیا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے والدین کا گھر چھوڑنے اور اپنی شادی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔خاتون کی شکایت پر قائد آباد پولیس اسٹیشن میں باضابطہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!