پسند کی شادی پر لڑکی کو سسر اور باپ نے قتل کردیا

پسند کی شادی پر لڑکی کو سسر اور باپ نے قتل کردیا

باپ اور سسر نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد جسم پر کرنٹ بھی لگایا، مقدمہ درج
پسند کی شادی پر لڑکی کو سسر اور باپ نے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2024

پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے تاجپورہ کی رہائشی لڑکی کو باپ اور سسر نے پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور یونیورسٹی میں زیر تعلیم مبشرہ نامی لڑکی نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم اویس نامی نوجوان سے آن لائن نکاح کیا جس کے بعد وہ اپنے سسرال ٹھٹھہ قادر چلی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے سسر عابد نے لڑکی کو گھر پر رکھنے سے انکار کیا اور والد جاوید پر زور دیا کہ وہ اسے اپنے ساتھ لے جائیں پھر دونوں نے ملکر لڑکی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور والد نے گھر پر بلاکر سسر کے ساتھ ملکر لڑکی کو گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔

واقعے کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قتل کے بعد باپ اور سسر نے ڈرامہ رچانے اور واردات چھپانے کے لیے لڑکی کو کرنٹ بھی لگائے تاکہ اغوا کا نام دیا جاسکے۔

پولیس نے باپ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!