پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بری خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بری خبر

محکمہ داخلہ نے فیسوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بری خبر

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2024

محکمہ داخلہ نے ملک بھر میں پاسپورٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق 7 مارچ کے بعد سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے پاکستان بھر میں پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی فیسوں کا اطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹ پر ہوگا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 روپے سے بڑھا کر 4500 اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے کردی گئی۔

اسی طرح دس سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے سے بڑھا کر 6700 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے بڑھاکر 11،200 روپے کردی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!