بیرسٹر گوہر نامنظور، پی ٹی آئی کے کارکنان نے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کردیے
آفتاب مہمند
|
2 Dec 2023
پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے نظریاتی کارکنان نے انٹرا پارٹی انتخابات مسترد کر دئیے۔
انٹرا پارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا اور بیرسٹر گوہر کی چیئرمین تعیناتی کو مسترد کردیا۔
احتجاجی کارکنان نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انٹرا پارٹی الیکشن نامنظور کے الفاظ درج تھے۔ کارکنان نے دلہ ذاک روڈ، مین کبوتر چوک پر مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر خان کون ہیں اور چند سالوں میں عمران خان کے جانشین کیوں بن گئے؟
مظاہرے کے دوران کارکنان نے شدید الفاظ میں انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بوگس انتخابات کیخلاف ایکشن لیا جائے۔
مشتعل کارکنان نے نعرے بازی کے ساتھ سڑک پر ٹائر جلائے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل آیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت اور حکم پر کام کریں گے، رہائی تک میں ہی چیئرمین رہوں گا، بیرسٹر گوہر
اسے بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چیئرمین، یاسمین راشد صدر منتخب
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ عمر ایوب بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment