پولیس اہلکار کا بیٹے کے ساتھ ملکر نوجوان پر بدترین تشدد

پولیس اہلکار کا بیٹے کے ساتھ ملکر نوجوان پر بدترین تشدد

والد پر مقدمہ واپس لینے کیلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا دباؤ
پولیس اہلکار کا بیٹے کے ساتھ ملکر نوجوان پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

دل دہلا دینے والے واقعے میں کراچی میں معمولی جھگڑے پر 16 سالہ طالب علم کو پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ 22 مئی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں کچھ افراد کو نوجوان لڑکے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں میٹرک کے امتحان کے بعد مقتول عبدالرحمان اور پولیس انسپکٹر کے بیٹے کے درمیان زبانی تکرار ہوئی۔

 تاہم، دونوں لڑکوں کے ہم جماعت ساتھیوں نے معاملہ حل کر لیا، اس معاملے پر مشتعل پولیس اہلکار، جس کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی، نے رحمان کو ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلایا۔

 متاثرہ لڑکا علاقے میں پہنچا تو رؤف اور اس کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رحمٰن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ وہاں موجود افراد نے بچے کو ہجوم سے بچانے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کی۔

 یکطرفہ تصادم میں متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 رحمان کے والد راجہ رستم نے کہا کہ مقدمہ پولیس افسر اور ان کے بیٹے کے خلاف درج کیا گیا تھا، لیکن "قانون نافذ کرنے والے اسے مقدمہ واپس لینے پر مجبور کر رہے تھے"۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!