پولیس موبائل کو خطرناک حادثہ، 2 اہلکار جان سے گئے

پولیس موبائل کو خطرناک حادثہ، 2 اہلکار جان سے گئے

پولیس موبائل رینگ روڈ پر گشت پر تھی کہ مشکوک کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
پولیس موبائل کو خطرناک حادثہ، 2 اہلکار جان سے گئے

Webdesk

|

5 Jan 2025

سکھرکے علاقے تھانہ آباد کی حدود میں پولیس موبائل کو خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت3افراد جاں بحق جبکہ3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

سی آئی اے انچارج ایاز کھوڑو کے مطابق جعفرآباد لنک روڈ پر مشتبہ گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس موبائل وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار اشفاق شیخ اور عامر شیخ سمیت 3افرادزمین پر گر کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور سمیت دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں رینجرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق 3 زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ کار سوار مشکوک افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق پولیس موبائل رینگ روڈ پر گشت پر تھی کہ مشکوک کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

مشکوک کار سواروں کی جانب سے نا رکنے پر کار کا تعاقب کیا گیا تو جعفرآباد کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق کار سواروں کی تلاش کیلئے پولیس کی کوشش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!