پیپلز بس سروس کا کرایہ 60 فیصد تک بڑھا دیا گیا

پیپلز بس سروس کا کرایہ 60 فیصد تک بڑھا دیا گیا

انتظامیہ نے نوٹس جاری کردیا، اطلاق یکم فروری سے ہوگا
پیپلز بس سروس کا کرایہ 60 فیصد تک بڑھا دیا گیا

Webdesk

|

23 Jan 2025

سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں چلنے والی پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پیپلز بس سروس کے نئے کرایوں کا اعلان صرف کراچی کیلیے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

اس حوالے سے انتظامیہ نے نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر کرائے 20 سے 60 فیصد بڑھا دیے گئے۔

بسوں پر نئے نرخ آویزاں کر دیے گئے ہیں جن کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے تعاون سے چلنے والی پیپلز بس سروس میں یومیہ سیکڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!