7 hours ago
6 سیارے ایک سیدھ میں، یہ منظر پاکستان میں کب دیکھا جائے گا؟
ویب ڈیسک
|
23 Jan 2025
کائنات کے 6 سیارے ایک ہی سیدھ میں آگئے، یہ منظر شاذ ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
سائنسی ماہرین کے مطابق زمین سمیت تمام سیارے گول دائرے میں گھوم رہے ہیں اور اب مریخ، زہرہ، مشتری، اور زحل ایک قطار میں آگئے ہیں جس کا نظارہ عام آنکھ سے بھی ہوسکتا ہے۔
اس نظارے کو سائنسی زبان میں گیزرز کہا جاتا ہے جس کو آسمانی شاہکار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یورینس اور نیپچون کو تلاش کرنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہے۔ ایک قطار جسے عام طور پر ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے، مریخ، زہرہ، مشتری اور زحل کے لیے صرف آنکھ سے نظر آیا۔
جبکہ یورینس اور نیپچون کو مشاہدے کے لیے دوربین کی ضرورت درکار ہوگی۔ پاکستان میں سیاروں کی پریڈ کا دیکھنے کا بہترین دن 25 جنوری بتایا گیا ہے۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق فروری کے آخر تک عطارد سیارہ بھی اسی قطار میں آجائے گا جس کے بعد 7 سیاروں کا بیک وقت ایک ساتھ نظارہ ممکن ہوگا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اس منظر کو شاندار انداز دیکھنے کیلیے شہری علاقے سے دور اور بادلوں سے پاک علاقے یعنی بالائی، پہاڑی علاقے کا رخ ضروری ہے۔
عالمی فلکیاتی ماہر جینیفر میلارڈ کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی تجربہ ہے کہ 6 سیارے ایک ہی قطار میں اک ساتھ نظر آرہے ہیں کیونکہ انسانی آنکھ سے جو روشنی نظر آتی ہے اس کے طے ہونے میں لاکھوں یا اربوں میل کا سفر لگتا ہے۔
Comments
0 comment