صارم قتل کیس میں 30 افراد سے پوچھ گچھ، مزید دو گرفتار، امام مسجد بھی شامل

صارم قتل کیس میں 30 افراد سے پوچھ گچھ، مزید دو گرفتار، امام مسجد بھی شامل

امام مسجد کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کرکیا جبکہ مزید 2 افراد کو انٹرویو کیلیے بلایا ہے
صارم قتل کیس میں 30 افراد سے پوچھ گچھ، مزید دو گرفتار، امام مسجد بھی شامل

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2025

نارتھ کراچی سے کمسن مغوی صارم کے اغوا اور قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم نے 30 سے زاہد افراد کےانٹرویوز کرلیے جبکہ مزید2افراد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے کمسن مغوی صارم کے اغوا اور قتل کے دل دہلانےوالے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کرنے والی تشکیل دی جانے والی 4 رکنی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نے مزید 2 افراد مشکوک افراد کوانٹرویو کے لئے طلب کرلیا ہے دونوں افراد رہائشی پروجیکٹ بیت العنم کے رہائشی ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران انٹرویو کوئی مشتبہ بات سامنے آئی تو ان افراد کے بھی ڈی این اے کے نمونے لیے جائیں گے۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایاکہ خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم اب تک 30 سے زائد افراد کے انٹرویوز کرچکی ہے،خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نےکمسن صارم کے بڑے بھائی اوراس کےدوستوں سے بھی انٹرویوزکیے ہیں۔

 انویسٹی گیشن ٹیم نےمیڈیکو لیگل افسرسے بھی ان کی دوبارہ رائے حاصل کرلی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لاش جب انڈرگراؤنڈ ٹینک سے نکالی گئی تواسے پانی میں 8 سے 10 گھنٹے ہوئے تھے۔

انویسٹی گیشن ٹیم کو لگتا ہے کہ لاش کو انڈرگراؤنڈ واٹرٹینک میں 10 سے کئی گھنٹے ذیادہ ہوچکے تھے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک زبانی شواہد ہی سامنے آسکے ہیں، کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آسکے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق رہائشی پروجیکٹ کے بند فلیٹس کو بھی تفصیلی چیک کیا گیا ہے اب تک کی تفتیش کے مطابق کمسن صارم وقوعہ کے روز 10 سے 15 منٹ میں لا پتہ ہوا۔

انویسٹی گیشن ٹیم نے بدھ کو 7 مشکوک افراد کے ڈی این اے نمونے جامعہ کراچی کی لیبارٹری بھجوائے گئے بدھ کو پروجیکٹ کے دورے کے موقع پرزیر زمین پانی کے ٹینک سے کچھ فنگرپرںٹس اوردیگر شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ہیں۔

حتمی نتائج کے لئے کیمیکل رپورٹ اورڈی این اے کی رپورٹس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں دیکھا جائے گا، کمسن صارم کے اغوا اورقتل کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ کرائم سین یونٹ اورسی پی ایل سی کے ٹیم بھی تفتیش کررہی ہے کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس اب تک صارم کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!