ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی

Webdesk

|

23 Jan 2025

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت آج  2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!