5 hours ago
سیف علی خان کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
Webdesk
|
23 Jan 2025
ممبئی : بھارتی اداکار سیف علی خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے جن کی خاندانی جائیداد پر حکومت کے قبضے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت میں پٹودی خاندان کی تاریخی جائیدادوں پر لگائی گئی اس پابندی کو اٹھا لیا ہے، جس کی مالیت تقریبا 15ہزار بھارتی کروڑ روپے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے فیصلے کی وجہ سے اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ سیف کا خاندان 1968 کے اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت سرکاری حصول میں اپنی جائیداد کھو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹودی خاندان کی ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے اپنا بچپن گزارا۔اس کے ساتھ نور الصباح پیلس، دارالسلام، حبیبی کا بنگلہ، احمد آباد پیلس، کوہیفزہ پراپرٹی اور دیگر بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس نے سماعت کے دوران متعلقہ فریقوں کو 30 دنوں کے اندر نمائندگی داخل کرنے کی ہدایت کی۔
ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی ریماکس دیے کہ 'اگر آج سے 30 دنوں کے اندر کوئی نمائندگی داخل کی جاتی ہے، تو اپیل اتھارٹی حد کے پہلو کو اشتہار نہیں دے گی اور اپیل کو اپنے میرٹ پر نمٹائے گی۔
Comments
0 comment