پیر حق خطیب ایک آیت تک نہیں سُنا سکا، اقرار الحسن کا انکشاف

پیر حق خطیب ایک آیت تک نہیں سُنا سکا، اقرار الحسن کا انکشاف

اقرار الحسن نے بے نقاب کرنے کیلیے پیر حق خطیب کے دربار کا رخ کیا
پیر حق خطیب ایک آیت تک نہیں سُنا سکا، اقرار الحسن کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2024

پروگرام سرعام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کیلیے پیر حق خطیب المعروف شف شف سرکار کے آستانے کا رخ کیا جہاں مبینہ طور پر پیر حق خطیب کے مریدوں نے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

اقرار الحسن نے بتایا تھا کہ آستانے پہنچنے کے بعد پیر حق خطیب کے مریدوں نے اُن سمیت پوری ٹیم کو پکڑ لیا اور کئی گھنٹوں تک یرغمال بنایا۔

اقرار الحسن کے مطابق پیر حق خطیب کے مریدوں نے ٹیم سے کیمرے ، موبائل بھی چھین لیے تھے جبکہ دیگر مرید اطراف میں گھیراؤ کر کے نعرے بازی کررہے تھے۔

معروف اینکر نے اس حوالے سے جب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صورت حال سے آگاہ کیا تو پولیس حکام نے نوٹس لے کر یرغمال ٹیم کو بازیاب کروانے کیلیے سادہ لباس اہلکار بھیجے جنہوں نے ’مریدوں‘ کے چنگل سے اقرار الحسن سمیت اُن کی ٹیم کو بازیاب کروایا۔

بعد ازاں اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی اور ٹیم کی حفاظت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج پیر حق خطیب بری طرح سے بے نقاب ہوگیا ہے، ٹیم سرعام کو یرغمال بنایا گیا، جبکہ اس دوران وہ ایک آیت تک نہیں سنا سکے‘۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ مجمع نے مذہب کی آڑ میں ہمارے کیمرے اور موبائل بھی چھینے اور دھمکیاں دے کر تشدد بھی کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!