خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
نواز شریف سمیت ہم سب کو سرکاری اسپتالوں میں بھیجا گیا،
Webdesk
|
20 Aug 2026
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کل کو سب قیدی یہ ہی کہیں گے ان کا علاج بھی پرائیویٹ اسپتالوں میں کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت ہم سب کو سرکاری اسپتالوں میں بھیجا گیا، ایک بار تو ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے حامی ڈاکٹر کو موبائل سے ویڈیو بناتے پکڑا تھا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا مقف رجسٹرڈ کروانے کی کوئی گنجائش ہے تو حکومت ضرور ایسا کرے گی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دورِ حکومت میں ہمارے ساتھ کیسی حرکتیں کرتے تھے، کس طرح کی زبان استعمال کرتے تھے؟
Comments
0 comment