پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

اوگرا نے 22 جولائی کیلیے قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

Webdesk

|

21 Jul 2026

حکومت نے اگلے 24 گھنٹوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 22 جولائی سے ہو گیا ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی گئی ہے۔

اسی فیصلے پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!