قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 شہید اور 7 زخمی

21 hours ago

قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 شہید اور 7 زخمی

فائرنگ میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے
قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 شہید اور 7 زخمی

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2025

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمروغ میں نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر کوچ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 مسافر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔  

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔  

واقعے کی وجہ اور حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!