اقرار الحسن پر حملہ
ویب ڈیسک
|
21 May 2024
معروف میزبان اور اینکر پرسن اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کے ارکان پر گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر متنازع روحانی پیشوا پیر حق خطیب کے پیروکاروں نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔
سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں صحافی کی گاڑی کی ٹوٹی ہوئی ونڈ اسکرین دیکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اقرار نجی یونیورسٹی میں سیشن دینے جا رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ شرپسندوں نے میزبان کی کار کو روکا اور اسے اور اس کی ٹیم کے ارکان کی پٹائی کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نے کار کی ونڈ اسکرین اور مسافروں کی سیٹ کی کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔
تاہم حملے میں صحافی اور ان کے عملے کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور حق خطیب کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ذرائع کی جانب سے حملے کے پیچھے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقرار نے خود دعویٰ کرنے والے روحانی معالج پیر حق خطیب کی چالوں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک سوشل میڈیا مہم شروع کی ہے۔
Comments
0 comment